کھیل
07 فروری ، 2014

عمران خان نے بگ تھری منصوبے کی مخالفت کردی

عمران خان نے بگ تھری منصوبے کی مخالفت کردی

اسلام آباد…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بگ تھری منصوبے کی مخالفت کردی۔ عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بگ تھری کا منصوبہ غیر جمہوری ہے، پاکستان اسے تسلیم نہ کرے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ پر ہمیشہ سے اجارہ داری رہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایشیائی ممالک کے ساتھ برتاوٴ کبھی اچھا نہیں رہا،بھارت کو انگلینڈ اور آسٹریلیا نہیں پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :