10 فروری ، 2014
لاہور…نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی بنادیاگیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“کے میزبان نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چےئرمین بنادیا گیاہے چےئرمین پی سی بی نے کل مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ رکن مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ نے کہا ہے کہ ذکاء اشرف نے تمام تعیناتیاں غلط کیں، پاکستان کرکٹ کو تباہ کیا۔ شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ عامرسہیل اور باسط علی کی تعیناتیاں غیرقانونی ہوئی ہیں، ان تعیناتیوں کو واپس لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کاشکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کرپٹ ترین ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹایا۔