پاکستان
12 فروری ، 2014

پولیس پر22 کروڑ بھتہ لینے کی بات صرف ایک الزام ہے،آئی جی

پولیس پر22 کروڑ بھتہ لینے کی بات صرف ایک الزام ہے،آئی جی

سکھر…آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں پچاس سے ساٹھ فیصد کمی آئی ہے ، شہر کی پولیس پر22 کروڑ بھتہ لینے کی بات صرف ایک الزام ہے، سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ کاکہنا تھاکہ سی آئی ڈی کو اندرون سندھ میں بھی فعال کرنے کا کام شروع کردیا گیاہے، اندرون سندھ کے مغویوں کو جلد بازیاب کروالیں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس میں تین ہزار افراد کی بھرتی کاسلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کی بھی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ کراچی پولیس چیف شاہد حیات بہترکام کررہے ہیں، چھاپے بھی مارتے ہیں اورپولیس کو بھی متحرک کررکھاہے۔

مزید خبریں :