پاکستان
12 فروری ، 2014

فیصل آباد میں تین ملزمان پولیس کی تحویل سے بھاگ گئے

فیصل آباد میں تین ملزمان پولیس کی تحویل سے بھاگ گئے

فیصل آباد…فیصل آباد میں تین ملزمان پولیس کا رسہ تڑا کر بھاگ گئے۔ مدعی کہتا ہے ملزمان پولیس اہل کاروں کی ملی بھگت سے بھاگے۔ موقع واردات پر پولیس مزاحمت کے کوئی آثار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں عدالت سے جیل لے جائے جانے والے 3ملزمان کو مسلح افراد پولیس کی تحویل سے چھڑا کر فرار ہوگئے۔ مدعی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو ملی بھگت سے فرار کرایا۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان اظفر نواز، ذیشان احسن اور افضل حمید کو لاہور ہائی کورٹ میں ایک مقدمے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فیصل آباد جیل واپس لایا جارہا تھا کہ گٹ والا کے قریب مبینہ طور پر دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد انہیں چھڑوا کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے ملی بھگت سے چھوڑا ہے، موقع واردات پر مزاحمت کے کوئی آثار نہیں۔ پولیس نے ملزمان کو واپس لانے والے اے ایس آئی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :