دنیا
14 فروری ، 2014

شام میں خودکش حملہ کرنیوالا پاکستانی نژاد برطانوی المہاجرون کا رکن نکلا

شام میں خودکش حملہ کرنیوالا پاکستانی نژاد برطانوی المہاجرون کا رکن نکلا

لندن…شام میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی نثراد برطانوی شہری انتہاپسند مبلغ عمر بکری کا ڈرائیور اورالمہاجرون کا رکن بھی رہ چکاہے۔ سن دوہزارپانچ سے عمربکری کیلئے برطانیہ آنے پرپابندی ہے۔ تین بچوں کے باپ عبدالوحیدمجید کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ وہ انتہاپسند عمر بکری کو ہفتے میں دو بار کراؤلی اسٹیشن سے ویسٹ سکس کی مسجد لے کرجاتاتھا۔ عمر بکری المہاجرون تنظیم کے بانیوں میں سے ہے اوربرطانوی میڈیاکے مطابق وحید اسے پھرنارتھ لندن میں ڈراپ کرتاتھا۔ پاکستانی نثرادبرطانوی شہری وحید نے شام کے شہر الیپو کی جیل پر بارود سے بھرے ٹرک کے ذریعے مبینہ طورپر خودکش حملہ کیا تھاجس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے اور شام کے باغیوں کا دعویٰ ہے کہ اسطرح انہوں نے اپنے کئی قیدی چھڑا لیے تھے۔ عمربکری کاکہنا ہے کہ وحید1996 سے سن دوہزار چار تک اسکا دوست تھا۔ برطانیہ کی پولیس نے آج مانچسٹرمیں بھی ایک گھر کی تلاشی لی ہے جس کارہائشی ابولیث پچھلے ہفتے شام میں ماراگیاتھا۔ اس گھرانے کاتعلق افغانستان سے ہے۔

مزید خبریں :