14 فروری ، 2014
صنعا…یمن کے دارالحکومت صنعا میں دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا، درجنوں قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔ یمنی حکام کے مطابق بموں اور خودکار اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے اپنے قیدیوں کو چھڑا نے کے لیے مرکزی جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 محافظوں سمیت 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جیل پر حملے کے دوران دھماکے اور شدید فائرنگ ہوئی۔ حملے کے بعد سنگین جرائم میں قید متعدد قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے فرار ہونے والے قیدیوں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔