02 اپریل ، 2012
کراچی… اپریل کے مہینے میں ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی کی قیمت میں اضافے سے ایسا لگتا ہے کہ مہنگائی کا جن آپے سے باہر ہو جائے گا جبکہ مارچ میں ہی مہنگائی مزید اضافے کے ساتھ 10.79فیصد رہی ہے ۔ عوام یکم اپریل سے ڈیزل، سی این جی اور پیٹرول اورکرایوں کی قیمت میں اضافے کے بعد مہنگائی کے جن سے مزید پریشان ہیں جبکہ یہ جن مارچ کے مہینے میں ہی قابو میں نہیں تھا، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران مہنگائی اوسطاً 10.79 فی صد رہی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال چنے کی قیمتیں مارچ کے مہینے میں 34 فی صد بڑھ گئیں،،بیسن میں 24 فی صد جبکہ چینی کی قیمتیں 12 فی صد بڑھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپریل کے مہینے میں ایندھن کی قیمت میں اضافے سے بجلی سمیت تقریبا ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔