02 اپریل ، 2012
اسلام آباد… سینیئر سول جج اسلام آباد نے اسامہ کے اہل خانہ کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ اسامہ بن لاد ن کی تین بیویاں اور دو بیٹیوں کا جیل ٹرائل ہوا جس کے بعد انہیں45 دن قید اور دس ، دس ہزا ر روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ انکی سزا گرفتاری کے دن سے شمار ہو گی۔ وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ اسامہ کے اہل خانہ کی طرف سے جرمانے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔وکیل نے بتایاکہ عدالت نے قید کی سزا کی مکمل ہونے پر مجرموں کو پاکستان سے بیدخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے