02 اپریل ، 2012
ممبئی…پہلی ہی فلم سے بالی وڈمیں مضبوط شناخت بنانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے گینگسٹر فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔بھارتی انڈر ورلڈ پر بننے والی فلم’ ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘ کے سیکوئل میں سوناکشی سنہا اکشے کماراور عمران ہاشمی کے ساتھ فیمیل لیڈ رول میں نظر آئیں گی، سوناکشی کی پہلی فلم دبنگ سپر ڈوپر ہٹ رہی ہے اور اس کے بعد سے ہی سوناکشی فلمسازوں کی ڈیمانڈ میں تو ہیں لیکن وہ خود بہت سوچ سمجھ کر ہی کسی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہیں، سوناکشی کی دوسری فلم راوڈی راٹھور ریلیز کے قر یب ہے۔