19 فروری ، 2014
اوباڑو…اوباڑوکے قریب 36انچ قطر کی گیس ،پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی ،دھماکے میں 2 چوکیدار جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکا ،رات گئے میرکوش کے مقام سے گزرنے والی پائپ لائن پر کیا گیا،جس سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور قریبی فصلوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد روش پاور پلانٹ فیصل آباد اور فوجی کبیر والا پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں کو بھی گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن تباہ ہونے سے سسٹم میں 500ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی اور قادر پو ر فیلڈسے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لائن سے گیس کے مکمل اخراج کے بعد ہی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔واقعے کے بعد گڈو۔کشمور سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے۔