پاکستان
19 فروری ، 2014

ملتان: شہید میجر جہانزیب کی میت ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئی

ملتان: شہید میجر جہانزیب کی میت ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئی

ملتان …ایف آر پشاور میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2بجے آرمی گراؤنڈ ملتان میں ادا کی جائیگی۔شہید کے والد لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل نور محمد کا کہنا ہے کہ شہید میجر جہانزیب عدنان کے بھائی آج رات آسٹریلیا سے آج رات ملتان پہنچیں گے،اس لئے نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے۔ شہید میجر جہانزیب عدنان کی میت آج صبح ان کی رہائش گاہ عسکری کالونی ملتان پہنچادی گئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ میجر جہانزیب عدنان نے2001 فوج میں کمیشن حاصل کیا اور دو ماہ پہلے ملتان اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے، شہید کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

مزید خبریں :