پاکستان
19 فروری ، 2014

شمالی وزیرستان :میر علی کے قریب کار پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان :میر علی کے قریب کار پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک

میران شاہ…شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے قریب کار پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے قریب میر کلی کے مقام پر کار پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور بھی کار میں سوار تھے۔ انتظامیہ نے لاشیں مقامی اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :