پاکستان
19 فروری ، 2014

اوباڑو میں کل تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہیں ہوسکی

اوباڑو میں کل تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہیں ہوسکی

اوباڑو …اوباڑو میں گزشتہ رات تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوگی مرمت کا کام شروع نہیں ہونے دیں گے۔ اوباڑو کے علاقے میرکوش میں گزشتہ رات ساڑھے تین بجے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ جس کی مرمت اب تک نہیں ہوسکی۔ سوئی نادرن گیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے تاہم اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی مرمت کا کام شروع نہیں ہونے دیں گے۔ ڈپٹی چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ متاثرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ واقعے میں دو چوکیدار جھلس کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے، جبکہ قریبی کھیت بھی جل گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ واقعہ تخریب کاری نہیں ہے بلکہ گیس پائپ لائن بوسیدہ ہوگئی ہیں اور لیکج کے باعث آگ لگی۔

مزید خبریں :