پاکستان
19 فروری ، 2014

لاہور میں قتل ہونے والے 8افراد گوجرانوالہ میں سپردخاک

لاہور میں قتل ہونے والے 8افراد گوجرانوالہ میں سپردخاک

گوجرانوالہ…جوہر ٹاوٴن لاہور میں گزشتہ روز لرزہ خیز واردات میں قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں، دو خواتین اور تین بچوں کو گوجرانوالہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ آٹھوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد گوجرانوالہ کی کمبوہ کالونی منتقل کی گئیں۔ مقتولین کو دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتولین کے امریکا سے آنے والے بھائی ڈاکٹرنصیر نے کہا کہ ان کا بھائی نذیر نفسیاتی مریض نہیں بلکہ 10سال سے کینسر کا مریض تھا اور وہ اپنے ہی خاندان کو قتل نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانزک لیبارٹری کے ٹیسٹ کا انتظار کریں گے۔

مزید خبریں :