پاکستان
19 فروری ، 2014

جنگ بندی دونوں اطراف سے ہونی چاہیے، پروفیسرابراہیم

جنگ بندی دونوں اطراف سے ہونی چاہیے، پروفیسرابراہیم

پشاور…جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ یک طرفہ جنگ بندی کاحکومتی کمیٹی کامطالبہ درست نہیں، جنگ بندی دونوں اطراف سے ہونی چاہیے۔ پروفیسر ابراہیم کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ میڈیا پر چل پڑا ہے جو مذاکراتی عمل کے لیے نقصان دہ ہے، حکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کرے، ایک فریق سے جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان ڈیڈک لاک موجود ہے، مذاکرات جہاں رکے تھے وہیں رکے ہیں۔

مزید خبریں :