پاکستان
19 فروری ، 2014

کراچی:ٹرک الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی

 کراچی:ٹرک الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی

کراچی…کراچی لیاری ایکسپریس وے پرمنی ٹرک ندی میں الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ ایم ایل اوسول اسپتال آفتاب چنڑ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4بچے اور 3خواتین شامل ہیں۔حادثے میں 3خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر 2لاپتا بچوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :