پاکستان
19 فروری ، 2014

موجودہ دورمیں دہشت گردی اورمسائل میں اضافہ ہوا، شاہ محمود قریشی

موجودہ دورمیں دہشت گردی اورمسائل میں اضافہ ہوا، شاہ محمود قریشی

جھنگ…پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں دہشت گردی اور مسائل میں اضافہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے پاس وسائل نہیں مگر دیانتدار قیادت ہے۔ جھنگ میں حلقہ پی پی 81کے علاقے اکڑیاں والا میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور کشکول لیے پھرتا ہے، عوام ایمانداری سے بتائیں کہ موجودہ حکومت میں دہشت گردی اور مہنگائی بڑھی ہے یا اس میں کوئی کمی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھی، امن و امان خراب ہوا، بجلی کے نرخ بڑھے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں، کھاد کی قیمتیں بڑھیں، تو کیا اب شیر کو ووٹ ملنا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دقیانوسی اور روایتی سیاست ختم کرنے کیلئے عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، تحریک انصاف کی صورت میں عوام کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ تیسرا آپشن میسر آچکا ہے۔

مزید خبریں :