پاکستان
19 فروری ، 2014

مقتول سلمان پر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے، کراچی پولیس چیف

مقتول سلمان پر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی…کراچی پولیس کے افسروں کا کہنا ہے کہ پولیس یا رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کو گرفتار ہی نہیں کیا، ماورائے عدالت قتل کا الزام بے بنیاد اور کراچی آپریشن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کراچی پولیس چیف شاہد حیات، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ اور ایس ایچ او شارع فیصل فہیم احمد فاروقی سمیت دیگر کے تحریری جواب داخل کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے موٴقف اختیار کیاکہ ایم کیو ایم کے کارکن محمد سلمان کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ شاہد حیات نے مقتول سلمان پر تشدد کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ پولیس یا رینجرز نے اسے گرفتار ہی نہیں کیا تو تشدد کیسے ممکن ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :