03 اپریل ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شمالی کوریا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے بچاوٴ کے لئے گلوبل میزائل ڈیفنس شیلڈ فعال کردی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق پینٹا گون نے جزیرہ نما کوریا اور مغربی بحرالکاہل کے قریب واقع علاقوں میں ریڈار نیٹ ورک کو فعال کرنے کیساتھ الیکٹرونک آلات کے ذریعے نگرانی بڑھانے اور میزائلوں کو نشانہ بنانے والے بحری جہازوں کی تعیناتی کے اقدامات کئے۔ یہ اقدامات امریکا اور اتحادی ممالک کو شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا میں موجود انٹر سیپٹرز interceptors کے علاوہ جاپان اور فلپائن کے قریب بھی تین انٹر سیپٹرز بحری جہاز تعینات ہیں جو امریکا یا اتحادی ممالک کی طرف آنے والے شمالی کوریا کے میزائلوں کو نشانہ بنانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔