دنیا
03 اپریل ، 2012

خلیجی ممالک اور امریکا کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی قائم

خلیجی ممالک اور امریکا کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی قائم

ریاض. . . .خلیج تعاون کونسل نے رکن ممالک کے داخلی امورمیں ممکنہ ایرانی مداخلت کیپیش نظر میزائل شکن نظام نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے خلیجی ممالک اور امریکا کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی قائم کردی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ مشترکہ کمیٹی امن و سلامتی کے ماہرین پر مشتمل ہوگی جو میزائل شکن نظام نصب کرنے کی ضرورت اور اہمیت کا فیصلہ کریں گے۔ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلیجی ممالک سے متعلق اس کے وعدے ٹھوس نوعیت کے ہیں۔ امریکا کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لئے خلیجی ممالک کی مشترکہ دفاعی تنصیبات کے استحکام میں بھرپور تعاون کرے گا۔

مزید خبریں :