25 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کی سینٹرل جیل میں لگائے گئے موبائل فون جامرز کی تعداد میں کمی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل کی قریبی آبادی کی مشکلات کے باعث سینٹرل جیل کراچی اور اس کے اطراف میں لگائے گئے سات میں سے چار جیمرز ہٹادیے گئے۔ یہ جیمرز اب حیدرآباد اور سکھر جیل میں نصب کیے جائیں گے۔