پاکستان
25 فروری ، 2014

مذہبی رسومات کی ادائیگی، 300 ہندو یاتری لاہور پہنچ گئے

مذہبی رسومات کی ادائیگی، 300 ہندو یاتری لاہور پہنچ گئے

لاہور…مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 300ہندو یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ پرتپاک استقبال پر ہندو یاتری خوشی سے جھوم اٹھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والے پیار کو مدتوں بھلا نہیں پائیں گے۔ کٹاس راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 300 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ متروکہ وقف املاک کے حکام نے استقبال کیا۔ ہندو یاتریوں نے خوشی کے گیت گائے اور ڈانس بھی کیا۔ ہندو یاتری رات لاہور میں قیام کریں گے۔ بدھ کو کٹاس راج مندر کیلئے روانہ ہوں گے جہاں شیوراتری کا تہوار منایا جائے گا۔ ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد تین مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔ پاکستان آئے ہندو یاتری خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ۔

مزید خبریں :