پاکستان
25 فروری ، 2014

ہاکی کی بہتری کیلئے جلد ہی قانون سازی کر رہے ہیں :رانا مشہود

ہاکی کی بہتری کیلئے جلد ہی قانون سازی کر رہے ہیں :رانا مشہود

لاہور…صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لئے جلد ہی قانون سازی کر رہے ہیں جس میں تمام اداروں کو ایک ٹیم بنانے کا پابند کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ قومی دولت کا ایک ایک پیسہ ضائع ہو نے سے بچانا ہے لہٰذا نویں دسویں پوزیشن حاصل کرنے کے بجائے ٹیم باہر نہ بھیجنا بہتر ہے ۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ عنقریب تربیتی کیمپ لگا کر میرٹ کی بنیاد پر ٹیم تشکیل د یں گے جو دنیا میں فتوحات حاصل کرے گی۔

مزید خبریں :