25 فروری ، 2014
کراچی …نجی ٹی وی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کو کراچی کے طارق روڈ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ حاجی عبدالرزاق یعقوب کی نماز جنازہ مزار قائد کے سامنے والی سڑک پر ادا کی گئی جس میں مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو طارق روڈ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ حاجی عبدالرزاق یعقوب طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے تھے۔