پاکستان
01 مارچ ، 2014

قومی ائرلائن کی دو پروازوں میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلئیر

قومی ائرلائن کی دو پروازوں میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلئیر

مانچسٹر…قومی ائرلائن کی پاکستان سے مانچسٹر جانے والی دو پروازوں میں بم ہونے کی اطلاع پر انہیں مانچسٹر ائرپورٹ پر اتار کرتلاشی لی گئی ہے۔ دونوں پروازیں یکے بعد دیگرے پہنچی تھیں۔ پہلی پروازلاہور سے مانچسٹر آئی تھی۔ قومی ائرلائن کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ انہیں نامعلوم شخص نے ایس ایم ایس بھیجا تھا کہ طیارے میں بم ہے جس پر طیارے کو ٹرمینل سے دور کھڑا کرکے مسافروں کو اتارا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کی تلاشی لی، تاہم اسے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ اسی طیارے سے مانچسٹرکے لارڈمئیر نعیم الحسن اور یورپی پارلیمنٹ کے پاکستانی نثراد امیدوار افضل خان بھی پہنچے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد سے مانچسٹر آنے والی پرواز کی بھی تلاشی لی گئی تاہم اسے بھی کلیئر قراردیدیاگیا۔

مزید خبریں :