پاکستان
01 مارچ ، 2014

اسلام آباد: نواحی علاقے ترلائی سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد

اسلام آباد: نواحی علاقے ترلائی سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد

اسلام آباد…اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں پولیس نے ایک سرچ آپریشن کے دوران 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کے مطابق دہشت گردوں کو ترلائی کے علاقے سودراں میں ایک زیرتعمیر مکان سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2یا 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 دستی بم، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق آباد گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے اور 7 میں سے 4دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :