پاکستان
01 مارچ ، 2014

غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد…عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنا دے دیا گیا،عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو 15 مارچ کو عدالت طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن واجد علی نے پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا رہے ہیں،میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی،نامزد ملزم کی ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور عدالت طلب کیا جائے۔عدالت نے پرویز مشرف کو ایک دن حاضری سے دیتے ہوئے 15 مارچ کو عدالت طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :