01 مارچ ، 2014
لالہ موسیٰ …لالہ موسیٰ میں 50 لاکھ تاوان نہ دینے پر تیسری کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔لالہ موسیٰ کاتیسری جماعت کا طالب علم12 سالہ محمد مرتضیٰ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ،اغواکاروں نے فون پر تین روز کے اندر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،تاہم دوسرے ہی روز کم سن مرتضیٰ کو قتل کر کے لاش مہر محلہ کے قریب پھینک دی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور معصوم بچے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔