03 اپریل ، 2012
گلگت… گلگت اور چلاس میں جاری بد امنی میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلگت میں ہونے والے واقعات پر مشتعل افراد چلاس میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے بسوں کو گھیر لیا اور 6مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور 6بسوں کو آگ لگا دی۔ اس سے قبل گلگت میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دستی بم اور پتھروں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 45زخمی ہوئے تھے۔ گلگت کے ان واقعات کے بعد وہاں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ چلاس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بد امنی کے واقعات کی خبر پر ایس پی دیامر اپنے دو محافظوں کے ہمراہ دیامر پہنچے ہی تھے کہ مشتعل مظاہرین نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایس پی دیامر اور ان کے محافظ زخمی ہو گئے۔