01 مارچ ، 2014
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے،یہ ایک مدبرانہ فیصلہ ہے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر پارلیمانی پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔