01 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات ، سینیٹر پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے لیے ولی بابر کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا،انسداد دہشت گردی کے قوانین میں حالیہ ترامیم سے اس کیس کو درست سمت ملی۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت صحافیوں سمیت ہر شہری کی حفاظت یقینی بنائے گی، ملک میں امن و استحکام کے لیے جمہوریت کا ہونا لازم ہے، میڈیا کی آزادی بغیر جمہوریت نہیں پھل پھول سکتی۔