02 مارچ ، 2014
خیبرایجنسی…تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے5شدت پسندمارے گئے ہیں۔