پاکستان
02 مارچ ، 2014

طالبان بات چیت کیلئے تیار ہیں تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،خورشید شاہ

طالبان بات چیت کیلئے تیار ہیں تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،خورشید شاہ

سکھر…پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ اگر طالبان بات چیت کیلئے تیار ہیں تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے سکھر میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم طالبان کوبے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں معصوم افراد کا قاتل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرطالبان بات چیت کیلئے تیارہیں اوراس سے ملک میں امن قائم ہوتا ہے تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،ہماری حکومت نے بھی سوات میں طالبان سے مذاکرات کیے تھے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں،حکومت کو اب یہ دیکھنا ہے کہ طالبان فوجی کاروائیوں سے ڈر کر اپنے آپ کو جمع کرنے کیلئے وقت تو نہیں لے رہے۔

مزید خبریں :