07 مارچ ، 2014
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تھرمیں بچوں کی اموات کاازخودنوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تھرمیں بچوں کی اموات کے کیس کی سماعت 10مارچ کوسپریم کورٹ میں ہوگی۔ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا۔اس حوالے سے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے کا افسر چیف سیکریٹری کی رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہو۔