04 اپریل ، 2012
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دی پیس تھرو جسٹس فاؤنڈیشن واشنگٹن نے ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع فیڈرل کورٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مرد خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پیس تھرو جسٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر موری سلاخان(Mauri Saalakhan)نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ امریکا میں نو سال قید گزار چکی ہیں اور انہیں انصاف نہیں ملا ۔اور خدشہ ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔اسی لئے انتظامیہ نے عافیہ کے بھائی کو ملاقات نہیں کرنے دی ۔بلکہ ویڈیولنک سے رابطہ کرایاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی فیملی فرینڈ اینڈربرسل نے کہا کہ وہ تیس سال سے عافیہ کے خاندان کو جانتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عافیہ کو اچھا مسلمان پایا۔مظاہرین نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی ۔مذکورہ تنظیم فوجی بیس اورمیڈیکل سینٹر کے سامنے بھی مظاہرہ کرچکی ہے۔