09 مارچ ، 2014
لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تھر میں انسانیت کا قتل ہوا ہے عوام چاہتی ہے کہ حقائق سامنے آجائیں،اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو استعفیٰ دینا ہے یا نہیں یہ قائم علی شاہ پرچھوڑتے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے تھر کے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی ٹرکوں پر سامان روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہہمیں سندھ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امداد کی ضرورت نہیں لیکن تھرمیں بچوں کی اموات المیے سے کم نہیں،ہم امداد بھجوارہے ہیں شاید اب سندھ حکومت کو انسانیت یاد آجائے،پنجاب نے پہلے بھی بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھااب بھی کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا میں آکر اعتراف کیاہے کہ ان سے غلطی ہوگئی لیکنواقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔حمزہ شہباز نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایک طرف سندھ فیسٹول ہوا، دوسری طرف تھرمیں لوگ بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔