11 مارچ ، 2014
اسلام آباد…جمشید دستی کے الزامات پر قائم کی گئی خصوصی کمیٹی نے پیش کردہ شواہد کو ناکافی قرار دے دیا ہے ، ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ لاجز میں آمدورفت کے رکارڈ سے جمشید دستی کے الزامات کی تصدیق نہکر سکی،جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر کوئی رکن بیان رکارڈ کرانے پر تیار نہیں ہوا۔خصوصی کمیٹی نے آیندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کر کے قومی اسمبلی میں پیش کریگی۔