21 جنوری ، 2012
کرم ایجنسی … کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گول بارود برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے ڈھول راغا میں کارروائی کی، اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جو زمین میں دبایا گیا تھا اور یہ کسی ممکنہ تخریبی کارروائی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔