12 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس اور رپیڈ رسپارنس فورس نے سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس اور رپیڈ رسپارنس فورس نے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں بعض مفرور،اشتہاری اور اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں۔