پاکستان
12 مارچ ، 2014

حافظ ادریس نے پاکستان کا پہلا جدیدایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

 حافظ ادریس نے پاکستان کا پہلا جدیدایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

لاہور…لاہورسے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ادریس بٹ نے پاکستان کا پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے، حافظ ادریس نے ایس ایم ایس آل کے نام سے سافٹ ویئر ڈیزائن کیا ہے،جس میں وہ تمام خصوصیات شامل ہیں جو دور حاضر کے جدید اور مقبول عام موبائل فون ایپلی کیشنز میں ہوتی ہیں۔ انہی خصوصیات کے باعث ان کے پروگرام کے صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 75 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس سافٹ ویئر کو 2013 کے عام انتخابات میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں دنیا میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی انڈسٹری سلیکون ویلی میں مدعو کیا گیا ہے جہاں دنیابھر کے16 منتخب کمپیوٹر انجینئرز صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں :