پاکستان
12 مارچ ، 2014

کراچی : لیاری میں دستی بم حملے اور فائرنگ ، 13 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کراچی : لیاری میں دستی بم حملے اور فائرنگ ، 13 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کراچی …کراچی کے علاقے لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں مسلح گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دو طالبات اور پانچ خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں جنگ کا سماں ہے، عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔سندھ حکومت، پولیس اور انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔لیاری ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں شروع ہونے والے مسلح گروہوں کے تصادم میں دستی بموں سے حملے کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گینگ وار کے اہم ملزم غفار ذکری کے بھائی شیراز ذکری عرف فتح محمد ذکری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد آج صبح سے ہی لیاری کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ کشیدگی کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دکانیں کا کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری میں گینگ وارنے رینجرزاور پولیس اہل کاروں کو بھی نشانہ بنایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال ایمرجنسی ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ لڑائی میں رینجرز کے تین اور پولیس کے دو اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :