12 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سانحہ اسلام آبادکچہری کی تحقیقات کے لئے قائم دو رکنی انکوائری کمیٹی نے جاں بحق جج رفاقت اعوان کے ریڈر اور گن مین کوبدھ کو پیش کرنے اورکچہری میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کے100 اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔سانحہ اسلام آبادکچہری کی تحقیقات کے لئے قائم دو رکنی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں ضلع کچہری میں ہوا۔ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق کمیٹی نے ڈی جی آئی بی اور آئی جی اسلام آباد کو سانحہ کچہری کی رپورٹ دودنوں میں پیش کرنے،سانحہ کے روز کچہری میں تعینات پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بدھ کوبیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ایس پی سی آئی ڈی شاہد رانا کمیٹی کی تکنیکی معاونت کریں گے بارکے صدورسے کہاگیاہے کہ وہ گواہوں کی بدھ کوموجودگی یقینی بنائیں ۔