پاکستان
12 مارچ ، 2014

ماضی کے 3 وزرائے اعظم نے دیامر منصوبے پر صرف تختیاں سجائیں:احسن اقبال

 ماضی کے 3 وزرائے اعظم نے دیامر منصوبے پر صرف تختیاں سجائیں:احسن اقبال

اسلام آباد…وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی کے 3 وزرائے اعظم نے دیامر منصوبے پر صرف تختیاں سجائیں، ہم نے کام کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بننے میں 10سال لگیں گے، تکمیل میں تاخیر نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری معیشت اور اقتصادی صورت حال میں بہتری کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) کی اقتصادی پالیسیوں سے بین الاقوامی اعتماد بڑھا ہے۔

مزید خبریں :