13 مارچ ، 2014
وہاڑی …وہاڑی میں چچا نے تشدد کرکے 3بھتیجیوں کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے اور فرار ہوگیا۔ ریکسیو ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 4ڈبلیو بی میں مکان پرقبضہ کے تنازع پر چچا محمد سردار اور اسکے لاٹھی بردار ساتھیوں نے گھر پر حملہ کردیا۔ اس دوران چچا نے لاٹھیوں کے وار کرکے اپنی تین بھتیجیوں کو شدید زخمی کردیا، جس سے لڑکیوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ لڑکیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔