13 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کے سعید اللہ گوٹھ سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی بلدیہ عرفان بلوچ کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتددائی تفتیش کے مطابق 25 سالہ فضل گل نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نصرت بھٹو کالونی میں نا معلوم ملزمان نے 2 خواتین کو چھریوں کا وار کر کے زخمی کر دیا۔