پاکستان
14 مارچ ، 2014

لاہور میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، 3 زخمی

لاہور میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، 3 زخمی

لاہور …لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کرنے والی نرسوں پر ویمن پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں ایک حاملہ نرس سمیت 3نرسیں زخمی ہو گئیں۔ساتھی نرسیں رکشے میں گنگارام اسپتال لے گئیں ۔ پولیس کی اس کارروائی سے مال روڈ اور شاہراہ فاطمہ جناح کا سنگم میدان جنگ بنا رہا۔ سرکاری تفصیلات کے مطابق اسپتالوں کی ایڈہاک نرسیں لاہور میں آج پانچویں روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتی رہیں۔ سہہ پہر کے وقت وہ کوپر روڈ سے احتجاج کرتی ہوئی شاہراہ فاطمہ جناح پر آ گئیں۔ پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے شدید لاٹھی چارج کیا۔ جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ پولیس کارروائی سے 3نرسیں زخمی ہو گئیں۔ نرسوں پر پولیس تشدد کے خلاف سرگنگارام اور میو اسپتال کی نرسیں بھی کام چھوڑ کر دھرنے میں شامل ہو گئیں۔ نرسیں احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر پہنچ گئیں جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔

مزید خبریں :