15 مارچ ، 2014
اسلام آباد… پروفیسر ابراہیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آج یا کل ملاقات ہو سکتی ہے، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ طالبان شوریٰ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی،حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کاانتظام کر رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں حکومت اور گل بہادر کا معاہدہ ہے ،تاہم طالبان شمالی وزیرستان میں ملاقات سے گریزاں ہیں۔پروفیسر ابراہیم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقل جنگ بندی قائم رہے ۔