پاکستان
05 اپریل ، 2012

بلوچستان میں امن و امان کے مسئلہ کی وجہ سے روزگار ختم ہوگیا، چیف جسٹس

بلوچستان میں امن و امان کے مسئلہ کی وجہ سے روزگار ختم ہوگیا، چیف جسٹس

کوئٹہ… بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے جس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صوبے میں امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے روزگار ختم ہوگیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کر رہے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ امن وامان قائم کرنے چاہو تو کرسکتے ہو۔ انہوں نے استفسار کیا کہ صوبے میں پولیس کی کتنی نفری ہے اور پولیس کے کتنے لوگ رخصت پر ہیں؟

مزید خبریں :