کھیل
20 مارچ ، 2014

جیو نیوز پر ”پاک انڈیاٹاکرا“ آج رات پیش کیا جائے گا

جیو نیوز پر ”پاک انڈیاٹاکرا“ آج رات پیش کیا جائے گا

کراچی…”جیو نیوز“ نے بھارتی ٹی وی چینلز ”آج تک“ اور ”اے بی پی نیوزانڈیا“ کے ہمراہ ٹی 20ورلڈ کپ کے سلسلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کا پروگرام ”پاک انڈیاٹاکرا“کے نام سے ترتیب دیا ہے جو آج رات 8بج کر 5منٹ پر ”جیو نیوز“ پر پیش کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے جیو نیوز کے معروف اینکر پرسن حامد میر ”پاک انڈیاٹاکرا“کے میزبان ہوں گے جبکہ بھارت کی طرف سے میزبانی کے فرائض وکرانت گپتا ادا کریں گے۔ پروگرام میں پاک بھارت ماہرینِ کرکٹ کل (جمعہ کو)ہونے والے میچ پر پیشگی دلچسپ تجزیہ پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور ورلڈ کپ جتانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان، جاوید میانداد، رمیز راجہ،محمد یوسف اور وسیم اکرم پاکستان کی جبکہ سابق بھارتی کپتان اظہر الدین، اجے جادیجا اور مدن لعل بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے تین میچوں میں مدمقابل ہوئی ہیں جن میں سے دو میچ بھارت نے جیتے جبکہ ایک برابر رہا۔ پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ کے دو سیمی فائنلز اور دو فائنلز کھیل چکا ہے جبکہ 14میچوں میں سے 9میں فاتح قرار پایا ہے۔ بھارت نے صرف پانچ ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ کھیلے ہیں جن میں سے وہ 3میچ جیت سکا۔ ”پاک انڈیاٹاکرا“میں بذریعہ ٹوئٹر#takra پر ٹویٹ کرکے یا 8001پر ایس ایم ایس بھیج کر حصہ لیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :