کھیل
20 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20: ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو دو وکٹ سے ہرادیا

ورلڈ ٹی 20: ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو دو وکٹ سے ہرادیا

چٹاگانگ…ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے کے میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو دو وکٹوں سے ہرادیا۔شکست کے باوجود بنگلادیش کی ٹیم سپر10مرحلے میں پہنچ گئی۔اب بنگلہ دیش ٹیم سپر10 مرحلے کے گروپ2 میں شامل ہوگی۔اس سے قبل چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ڈے نائٹ میچ کا ٹاس ہانگ کانگ نے جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹائیگر الیون 16.3اوورز میں 108پر ڈھیر ہوگئی۔انعام الحق 26،شکیب الحسن 34اورکپتان مشفق الرحیم 23قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جواب میں ہانگ کانگ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بناکر حاصل کرلیا۔جس میں عرفان احمد 34اورمنیر ڈار36قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین ،محمود الله نے دو جبکہ الامین، عبدالرزاق اور شبیر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہانگ کانگ کے ندیم احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :